30 اکتوبر 2013 - 20:30
شامی فضائیہ کے اڈے میں دھماکے کا اسرائیلی دعوی

ایک صہیونی ویب سائٹ نے غیر مصدقہ اطلاعات کا حوالہ دے کر لکھا ہے کہ کل رات بحیرہ روم سے ایک میزائل شامی شہر لاذقیہ کے جنوبی علاقے پر داغا گیا ہے۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اخبار "ٹائمز" کی ویب سائٹ نے دعوی کیا ہے کہ کل رات لاذقیہ کے جنوب میں شامی فضائیہ کے ایک اڈے میں خوفناک دھماکہ ہوا ہے اور لبنان اور شام کے بہت سے حلقوں نے کہا ہے کہ یہ شام پر اسرائیل کے میزائل حملے کا نتیجہ تھا۔ عینی شاہدین نے سوشل نیٹ ورکس پر لکھا ہے کہ لاذقیہ کے جنوب میں صنوبر جبلہ نامی گاؤں کے قریب واقع فضائیہ کے ایک اڈے میں بہت بڑا دھماکہ ہوا ہے۔  اسرائیلی ویب سائٹ نے ایک غیر مصدقہ رپورٹ میں لبنانی اور فلسطینی ذرائع کا حوالہ دے کر کہا ہے کہ اس دھماکے کا تعلق بحیرہ روم سے داغے گئے میزائل سے تھا۔ سوشل ویب سائٹس پر بھی اس حوالے سے متضاد خبریں درج ہوئی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭

شام: 3000 دہشت گرد فوج کے گھیرے میں